ابنا: ہوشیار زیباری نے آج اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو میں جینوا ٹوکانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں کہا کہ شام کے بحران کے تعلق سے ایران، ایک با اثر ملک ہے اور اسی وجہ سے اس کانفرنس میں ایران کی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوا ٹو کانفرنس میں شام کے بعض ہمسایہ ملکوں کی عدم شرکت قابل قبول راہ حل تلاش کرنے میں رکاوٹ بن جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مخالف گروہوں سے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے بھی جنیوا ٹو میں ایران کی شرکت کو ضروری قرار دیا ہے۔
.......
/169